پنجاب بار کونسل کا پشاور میں طوفان اور نیپال میں زلزلہ سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت
لاہور(وقائع نگار خصوصی)وائس چیئرپرسن پنجاب بار کونسل فرح اعجاز بیگ ، چوہدری عبدالسلام چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی و دیگر ممبران پنجاب بار کونسل نے پشاور میں تیز آندھی اور بارش کے نتیجے میںہونے والے جانی اور مالی نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کو فی الفور معاوضہ دیا جائے اور انکی بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ نیز انہوں نے نیپال میں حالیہ زلزلے کے نتیجہ میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نازک وقت میں ہم نیپالی عوام کے ساتھ ہیں۔