فیروز والا سے 3خواتین اغواء
فیروز والا (نامہ نگار) شادی شدہ خاتون سمیت تین عورتیں اغواء ہو گئیں، جی ٹی روڈ کی آبادی میں عبدالرئوف نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے عبدالاسلام کی بیوی (ز) کو ورغلا کر اغوا کرلیا، مغویہ تین بچوں کی ماں تھی، کوٹ عبدالمالک میں شہزاد ساجد اور توصیف وغیرہ نے محنت کش کی بیٹی (س) کو ورغلا کر اغواء کرلیا نین سکھ میں عمران اس کے دیگرساتھیوں نے محنت کش کی بیٹی (و) کو اغواء کرلیا۔