محکمہ ایکسائز کا کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن طارق محمود کی ہدایت پر سرکل آفیسر زبیر اخلاق نے محکمہ ایکسائز کے کلرک کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا معلوم ہو اہے کہ ڈرایکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو رانا فرحان نامی شہری نے درخواست دی کہ محکمہ ایکسائز کا کلرک رحمان بیگ پی ٹی ون بنانے کیلئے مزیدرشوت مانگ رہا ہے اور پہلے 16ہزار روپے رشوت لے چکا ہے جس پر سرکل آفیسر زبیر اخلاق نے گذشتہ روز ملزم کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے گرفتار کر لیا ۔