سٹریٹ کرائم روکنے کیلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نفری بڑھائی جائے:حیدر اشرف
لاہور (نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں لاء انیڈ آرڈر اور سٹریٹ کر ائم کی روک تھام کے لیے شہر میں سخت ناکہ بندی اور موئثر گشت روزانہ کی بنیاد پر کئے جائیں۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نفری بڑھائی جائے اور ناکوں پر کاروں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کا نظام مزید سخت کیا جائے۔ٹارگٹ آفنڈر کی گرفتاری کے بعد مکمل انٹیروگیشن کی رپورٹ بنائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںلاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنے اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے حوالہ سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔