مکرمی! بلوچستان پاکستان کے وفاق کی علامت ہے مگر اس کو جس طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والی اساتذہ کو چند سال پہلے ڈیپوٹیشن پر پنجاب میں بھیجا گیا اب انہیں پنجاب میں مستقل نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے انکی سینارٹی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اتنے سال گزر جانے کے بعدبھی حکومت اپنی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کے بارے میں خاموش ہے۔ حکومت سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس ضمن میں ان متاثرہ خواتین کو پنجاب میں پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مستقل کرنے کے احکامات جاری کرے، ان متاثرہ خواتین اساتذہ میں کئی بیوہ بھی ہیں۔ انکے حوالے سے حکومت کو خاص رعایت دیتے ہوئے خصوصی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔ (ڈاکٹر ثمینہ عامرPh.D)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024