حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ مومن کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ وہ خود کو ذلیل کرے ۔صحابہ کرام نے عرض کی، وہ خود کو کیسے ذلیل کرے گا،آپ نے ارشاد فرمایا:وہ کسی ایسی بلااور امتحان کو گلے لگا لے ،جس سے سرخرو ہونے کی اس میں ہمت اور طاقت ہی نہ ہو۔(سنن ترمذی، ابن ماجہ ، احمد ، طبرانی)
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص حضور اکرم حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی، اے اللہ کے نبی! مجھے کوئی وصیت فرمائیے، آپ نے فرمایا: تقویٰ کواپنے لیے لازم کر لے وہ یہ خیر و برکت کاسرچشمہ ہے جہاد اختیار کر کہ یہ مسلمان کی رہبانیت ہے ،اللہ تعالیٰ کے ذکر اور قرآن پاک کی تلاوت کا احترام کر یہ تیرے لیے نور ہیں۔ (الجامع الصغیر ، بیہقی)
حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ،اللہ تعالیٰ سے حیا کرو جیسا کہ اس سے حیا کرنے کا حق ہے ۔صحابہ کرام نے کہا الحمد للہ ہم اللہ تعالیٰ سے حیا کرتے ہیں آپ نے فر مایا: جو اللہ تعالیٰ سے صحیح حیا کرنا چاہے وہ اپنے سر اور جن اعضاء پر وہ مشتمل ہے ان اعضاء کی حفاظت اور اپنے پیٹ اور جن ا عضاء پر وہ مشتمل ہے اس کی حفاظت کرے ۔موت اور امتحان کو یاد رکھے اور آخرت کو سنوارنے کی فکر کرے اور دنیا کی زیب و زینت کو ترک کر دے ،جس نے یہ کام کر لیا اس نے حیا کا حق ادا کر دیا۔(ترمذی ، مستدرک ،امام حاکم احمد ، بیہقی)
حضررت لقمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے جناب رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمان سنا کہ حلال روشن اور واضح ہے مگر ان دونوں کے مابین کچھ مشتبہ چیزیں ہیں جنہیںبہت سے لوگ نہیں جانتے تو جو شخص ان مشتبہات سے بچ گیا اس نے اپنی عزت اور دین کو بچا لیا اور جو مشتبہات میں پڑ گیا وہ حرام میں پڑ گیا جیسے چرواہا جو اپنے جانور ــ ـحمیٰ(وہ چراگاہ جس میں دوسرے لوگ اپنے جانور نہ چرا سکیں ) کے آس پاس چراتا ہے ،قریب ہے کہ وہ اس میں داخل ہو جائے آگاہ رہو ہر بادشاہ کی حمیٰ ہے ، اللہ تبارک وتعالیٰ کی حمیٰ اس کی حرام کردہ اشیاء ہیں آگاہ رہو جسم میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے جب وہ درست ہو جائے تو پورا جسم درست رہتا ہے ،او ر اگر وہ فاسد اور خراب ہو جائے تو پورا جسم فاسد اورخراب ہو جاتا ہے ۔آگاہ رہو وہ دل ہے۔(کنزالعمال ،الجامع الصغیر)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024