ملک اناپرستی اورشخصیت پرستی کا متحمل نہیں ہوسکتا: ناصراقبال خان
لاہور (خصوصی رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، رضا ایڈووکیٹ، محمد فاروق چوہان، سرفراز خان نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن واستحکام کیلئے افرادکی بجائے اقدار اور اداروں کو مضبوط کیا جائے۔ جہاں آئین اورقانون کی حکمرانی ہوگی وہاں کبھی اداروں کے درمیان تنائو یا تصادم کا ماحول پیدا نہیں ہوگا۔ ملک کسی قسم کی اناپرستی یاشخصیت پرستی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔