آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے: مولانا سید محمود میاں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام مرکز ختم نبوت عائشہ مسجد نیو مسلم ٹائون لاہور میں علمائ، عہدیداران و کارکنان ختم نبوت کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں ضلع لاہور و مضافات کے اضلاع سے کثیر تعداد میں علما ء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامعہ مدنیہ جدید کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا سید محمود میاں نے کہا عقیدئہ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام ہوئے، زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے بنیاد کے بغیر کو ئی عمارت قائم نہیں رہ سکتی۔ اس موقع پر مولانا عزیز الرحمان ثانی، مولانا قاری جمیل الرحما اختر، قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالشکور حقانی، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا عبدالنعیم، مولانا عمر حیات، حافظ غضنفر عزیز، حافظ اخلاق احمد اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔