٭ حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ خُدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت میں جب کہ تمام لوگ حساب کیلئے کھڑے ہونگے،تو ایک گروہ میدانِ حشر میں اس طرح آئیگا کہ ان کی تلواریں ان کے گلوں میں لٹکی ہوں گی اوران سے خون سے بہہ رہا ہوگا۔یہ تمام لوگ جنت کے دروازے کے قریب آکر جمع ہوجائینگے۔ جب یہ پوچھا جائیگا کہ کون لوگ ہیں تو جواب آئے گا یہ شہیدوں کی جماعت ہے یہ لوگ اپنے مقتول فی سبیل اللہ ہونے کے بعد اللہ کے شان سے زندہ ہوئے ہیں۔ ان کو عمدہ رزق دیا جاتا ہے۔اتنے میں ایک پکارنے والا پکارکرکہے گا کہ جن لوگوں کا اجراللہ تعالیٰ پرواجب ہے وہ کھڑے ہوجائیں اورجنت میں جائیں پھر اسی طرح دوبارہ پکارنے والا پکارکرکہے گا ۔جن لوگوں کا اجر اللہ تعالیٰ عزوجل پر واجب ہے وہ کھڑے ہوجائیں اورجنت میں چلے جائیں۔اس کا جواب یہ ملے گا کہ جو لوگ دوسروں کے قصور معاف کردیا کرتے ہیں وہ ایسے ہیں جن کا اجر اللہ تعالیٰ پر واجب ہے۔اس کے بعد تیسری مرتبہ اعلان ہوگا،جن لوگوں کااجر اللہ تعالیٰ پر واجب ہے، وہ لوگ جنت میں داخل ہوجائیں۔سرکار دوعالم ؐفرماتے ہیں کہ اس کے بعد لوگوں کی ایک خاص تعداد جنت میں بلاحساب داخل ہوجائیگی۔ (طبرانی) ٭ امیر المومنین حضرت علی ؓ نے اپنے غلام کو پکار ا تو اس نے جواب نہ دیا ،دوسری اورتیسری مرتبہ پکاراگیا پھر بھی وہ نہ بولا۔حضرت علی ؓنے اسکے بارے میں پوچھا تومعلوم ہواکہ وہ لیٹا ہوا ہے آپ نے فرمایا :اے غلام تو سنتا نہیں! اس نے جواب دیا ،میں سنتا ہوںآپ نے فرمایا:پھر بولتا کیوں نہیں۔اس نے جواب دیا اسلئے کہ آپ سے آزار پہنچنے کا مجھے کوئی اندیشہ نہیں،اسلئے میں نے بولنے میں غفلت سے کام لیا،آپ نے فرمایا:جائو تمہیں خدا کے صدقے کے طورپر آزار کردیاگیا۔ کہاگیا ہے کہ نیک خلق یہ ہے کہ ظاہر میں لوگوں سے مل جل کررہے ،مگر دل میں ان سے علیحدہ رہے(یعنی اللہ کی رضاء کی طرف متوجہ رہے،اسی سے رزق اوراعانت کی توقع رکھے نہ کہ کسی مخلوق سے،خوش خلقی سیرت کے طور پر اختیار کرے نہ کہ دامِ فریب کے طور پر)،یہ بھی کہاگیا ہے کہ لوگوں کے آزار کوبرداشت کرے ،حقوق العباد اداکرے۔٭ذوالنون مصری ؒسے پوچھا گیا کہ لوگوں میں بدترین کون ہے؟ فرمایا: جس کا اخلاق بُرا ہو۔٭حضرت حسن بصری ؒکا ارشادہے کہ اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ؐ سے فرمایاکہ اپنے کپڑوں کو پاک کرو۔ یعنی اپنا خلق اچھا بنائواورفرمایا ’’میںنے اپنی ظاہر وباطن کی تمام نعمتیں تم پر ختم کردیں۔ظاہر سے مراد حسنِ آفرینش اورباطن سے مراد نیک اخلاق ہیں‘‘۔ ٭لقمانؒنے اپنے فرزند کوکہا کہ تین آدمی ان تین چیزوںکے بغیر نہیں پہنچانے جاتے:۔۱:۔ بردبار اورحلیم غصہ کے وقت۔۲:۔دلیراورشجاع لڑائی کے وقت۔ ۳:۔بھائی حاجت کے وقت۔
عاشقانِ عمران خاں کی مایوسی کے عکاس ضمنی انتخابات کے نتائج
Apr 23, 2024