برسراقتدار آکر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دینگے: کلثوم نواز
لاہور (لیڈی رپورٹر) ابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتی، برسراقتدار آکر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انارکلی میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے پی پی 144 شالیمار پارک میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی امیدوار ماجد ظہور، با¶ اختر علی، فرحت النسائ، میمونہ شاہین، فرحت شہزادی و دیگر موجود تھے۔