شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی جانب سے آج ہیلتھ میلہ لگایا جائیگا
لاہور (نیوز رپورٹر) شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور کے طلباءکی جانب سے آج پہلے ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس ہیلتھ میلے میں مختلف بیماریوں کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا جس میں مفت بلڈ پریشر، بلڈ گروپ، ہیپاٹائٹس بلڈ شوگر چیک کیے جائیں گے، اور عوام الناس کو مختلف بیماریوں کے حوالے سے آگاہی کیلئے معلوماتی لیکچرز بھی دئیے جائیں گے۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباءکو بھی مدعو کیا گیا ہے اور بچوں کیلئے رنگا رنگ کھیلوں اور پتلی تماشہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اس ہیلتھ میلے کے انعقاد کا مقصد عوام الناس میں صحت کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے تا کہ وہ بروقت تشخیص اور علاج و معالجہ کے ذریعے مختلف بیماریوں سے بچ سکیں۔