جمہوریت اور امن کے دشمن انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کیلئے متحد ہو گئے: ساجد میر
لاہور (سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ جمہوریت اور امن دشمن عناصر انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کیلئے متحد ہو گئے۔ اللہ نہ کرے کہ کوئی بڑا لیڈردہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گیاتو پھر انتخابات فراتفری کی نذر ہو سکتے ہیں۔ اگر مقررہ مدت کے اندر شفاف انتخابات نہ ہو ئے تو یہ ملک اور قوم کیلئے بہت بڑا المیہ ہو گا۔ تمام جماعتوں کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ امن و امان کی بہتر فضا میں ہی آزادانہ ماحول میں شفاف انتخابات منعقد ہوسکتے ہیں۔ خوف اور خطرہ کی فضا میں الیکشن نے فساد ہی ہو گاہے۔ نگران حکومت دہشت گردوں کو نکیل ڈالنے کیلئے کوئی ٹھوس اور موثر اقدام نہیں اٹھا رہی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کی توجہ انتخابات پر مرکوز ہے عوام نے انتخابات کے حوالے سے ملک کی بقاءسلامتی ترقی اور قومی خوشحالی کیلئے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔