چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا دورہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب
لاہور (پ ر) گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری سجاد سلیم ہوتیانہ اور جوائنٹ سیکرٹری سلیم رانجھا نے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کا دورہ کیا۔ اس دوران سلیم ہوتیانہ نے یو سی پی بزنس سکول کے اساتذہ اور طلبہ کو لیکچر بھی دیا۔ سلیم ہوتیانہ نے اپنے دور کی نمایاں کامیابیوں کا ذکر بھی کیا جس میں انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں تک رسائی کو ممکن بنانے کیلئے جدید طریقے اختیار کرنے کا ذکر کیا۔ وہاں کے لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے ان سے آزادانہ گفتگو کرتے ہیں اور اپنی ان ہی کاوشوں کی وجہ سے وہ علاقے میں ایسا فورم تشکیل دینے میں کامیاب ہوئے ہیں جس کے بہترین نتائج دیکھنے کو ملے ہیں۔