یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے مہینے کا ایک دن ملازمین کی تربیت کیلئے وقف کر دیا
لاہور (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے مہینے کا ایک دن اپنے تمام ملازمین کی تربیت اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ کیلئے وقف کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان ہفتے کے روز یو ایچ ایس کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) پروفیسر محمد اسلم نے یونیورسٹی سٹاف سے خطاب کے دوران کیا۔