عوامی مسائل کا حل کا خاتمہ سنی تحریک کی اولین ترجیح ہے: ثروت قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل، بیروزگاری، دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان سنی تحریک کی اولین ترجیح ہے، ہمارا عزم اسلامی فلاحی ریاست قائداعظم کے تصور کو عملی جامہ پہنانا ہے، ملکی قدرتی وسائل کا صحیح استعمال کر کے ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات دلائیں گے، معیاری اور یکساں نظام تعلیم مہیا کرنا اور عوام کو فوری سستا انصاف دلوانا مزدوروں، تاجروں، صنعتکاروں، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہمارا منشور ہے، سنی تحریک پاکستان کو دنیا کے نقشے پر خودمختار ترقی یافتہ مستحکم دیکھنا چاہتی ہے، اور اس کیلئے جہد مسلسل جاری رکھیں گے، 11 مئی ملک میں تبدیلی کا دن ہے، عوام اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں۔