گوجرانوالہ: تحریک انصاف کے امیدوار کی اہلیہ کے محافظوں نے نوجوان کو قتل کر دیا

Apr 28, 2013

ایمن آباد (نامہ نگار) ہا¶سنگ سکیم کی مالکہ تحریک انصاف حلقہ این اے 95 کے امیدوار علی اشرف کی اہلیہ سائرہ کے گن مینوں نے گولیاں مار کر نوجوان ثاقب بٹ کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق رحمان کالونی گوجرانوالہ کا 25 سالہ ثاقب بٹ اپنے عزیزوں کے ساتھ ہا¶سنگ سکیم میں سیر و تفریح کیلئے آیا ہوا تھا۔گھر جاتے ہوئے پیچھے آنے والی کار جس میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اشرف مغل کی اہلیہ سائرہ اور اس کے دو گن مین سوار تھے نے ثاقب کی کار کو اوورٹیک کیا۔ ثاقب بٹ نے گاڑی کھڑی کر کے انہیں کہا کہ اوورٹیکنگ سے آپ کا نقصان بھی ہو سکتا تھا جس پر توتکار ہو گئی۔گن مین گاڑی سے نیچے اترے تو ثاقب بٹ کار دوڑا کر موڑ ایمن آباد کی طرف والے یو ٹرن پر گیا جہاں رش کے دوران سائرہ کی گاڑی بھی پہنچ گئی جس کے گن مینوں نے گولیاں مار کر ثاقب کو قتل کر دیا ۔ ایمن آباد پولیس نے سائرہ اور دو نامعلوم گن مینوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں