کراچی سٹاک مارکیٹ : ایک ہفتہ کے دوران سرمایہ کاری میں 93 ارب 84 کروڑ سے زائد اضافہ
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران جاری تیزی پر کے ایس ای 100 انڈیکس 286.50 پوائنٹس اضافے سے 18600, 18700 کی دو نفسیاتی حدیں کامیابی سے عبور کرکے دوبارہ 18917.71 کی ریکارڈ حد حاصل کرلی۔ ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 93 ارب 84 کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی جاری رہی۔ جس سے مجموعی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر 46 کھرب 49 ارب 64 کروڑ 84 لاکھ 38 ہزار روپے تجاوز کرگئی۔ ہفتے کے دوران مجموعی سودوں میں 94 کروڑ 50 لاکھ 59 ہزار 230 حصص کے سودوں میں زائد لین دین ریکارڈ رہا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں پورے ہفتے بھی تیزی کارجحان ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ 1808 کمپنیوں تک رہا۔ اس میں 1037 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 678 میں کمی اور 93 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔