راوی پل پرکار سوار سے 200 ماچس پٹاخے برآمد
فیروزوالہ (نامہ نگار) شاہدرہ پولیس نے راوی پل پر ناکہ بندی کے دوران سیالکوٹ کے رہائشی اقبال کو گرفتار کرکے دو سو ماچس پٹاخے برآمد کرلئے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے کار سوار تین افراد کو نشہ کی حالت میں پکڑ کر حوالات میں بند کردیا۔