اغوا برائے تاوان کے 3 ملزموں کا جسمانی ریمانڈ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو 8,8روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم اجمل، نعیم اور افتخار پر الزام ہے کہ انہوں نے تھانہ سٹی پتوکی کے علاقے سے نوجوان شہزاد کو اغوا کرکے 10لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔