بر طانیہ:لائٹ شو جوبجلی کے بجائے سائیکل چلانے پر روشن ہو تا ہے
لندن( نیٹ نیوز)بر طانیہ میں دو آرٹسٹوں نے ایک ایسا دلچسپ لائٹ شو متعارف کرایا ہے جوبجلی ،جنریٹر یا شمسی توانائی کے بجائے سائیکل چلانے پر روشن ہو تا ہے۔ایک گیند نما شفاف کمرے میں نصب بلبوں کے درمیان ایک سائیکل مو جود ہے جسے چلانے پر یہ لائٹ شو اپنی تما م رنگینوں کے ساتھ روشن ہو جاتاہے اور اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک سائیکل کا پہیہ چلتا رہے۔