معروف ادیب مامون الرشید اور شائستہ ایمن کے اعزاز میں خصوصی ادبی نشست
لاہور (پ ر) امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد معروف ادیب، شاعر، نقاد مامون الرشید اور شائستہ ایمن کے اعزاز میں خصوصی ادبی نشست کا اہتمام عظیم آراءفاﺅنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام پاک ٹی ہاﺅس میں کیا گیا۔ میزبانی ڈاکٹر راشدہ قریشی نے کی جبکہ منتظم تقریب ادیب مقصود چغتائی تھے۔ دیگر شرکاءمیں ممتاز دانشور اعتبار ساجد‘ پروفیسر نذر بھنڈر‘ محمد یونس بھٹی‘ محمد مشتاق چوہدری سیاں جی‘ عزیز ظفر آزاد‘ محمد امجد‘ حیدر بھنڈر‘ محمد ابرار الحق، معروف ڈرامہ نگار مسرت کالانچوی‘ آصفہ سیف سید‘ فوزیہ چغتائی اور دیگر شامل تھے۔ مامون الرشید ایمن نے قومی زبان اردو کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ شمالی امریکہ میں اردو کی ترویج کے لئے چالیس سال سے کام کر رہے ہیں۔ مقصود چغتائی نے کہا کہ مامون ایمن پاکستان کے ادب اور ثقافت بڑھانے میں مصروف عمل ہیں۔ ڈاکٹر راشدہ قریشی نے اردو ادب کی ترویج پر زور دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اردو زبان کو مکمل طور پر رائج کیا جائے۔ مسرت کلانچوی‘ پروفیسر نذر بھنڈر‘ چودھری مشتاق المعروف سیاں جی نے بھی خطاب کےا۔