دیرینہ عوامی مسائل کے حل کیلئے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں: جاوید ایڈووکیٹ
فیروز والا (نامہ نگار) این اے 132 سے آزاد امیدوار میاں محمد جاوید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وہ علاقہ میں مسائل کو حل کروانے کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس حلقہ میں ہمیشہ امیدواروں نے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں زیادتی کی اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کی بھرپور حمایت کے باعث بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہا ہوں۔ میرے حلقہ کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ کرپٹ اور کرپشن کرنے والوں کا محاسبہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن جیت کر عوامی مسائل حل کروانے کے لئے بھرپور کوشش کروں گا۔