طب یونانی کو اس کی اہمیت کےمطابق توجہ دی جائے: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی
لاہور (پ ر) سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے نیشنل ڈرگ ریگولیشن اینڈ سروسز کا خصوصی اجلاس زیر صدارت چیئرمین سید ظفر علی شاہ منعقد ہوا۔ جس میں متبادل ادویات اور او ٹی سی مصنوعات کے لئے ڈرگ ایکٹ کے تحت عملدرآمد کے لئے مجوزہ طریقہ کار پر اغوا کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹر کریم احمد خواجہ سینیٹر فرحت عباس‘ سینیٹر ثریا امیر الدین‘ سینیٹر فرح عقیل‘ سینیٹر عبدالحسیب خان‘ سینیٹر ہیمن داس‘ حکومتی اکابرین کے علاوہ طب یونانی‘ ہربل اور آیورویدک بنانے والے اداروں نے شرکت کی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس موقع پر کہا کہ طب یونانی کو اس کی اہمیت کے مطابق توجہ دی جائے گی۔ اجلاس میں اس بات کو بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی کہ طب یونانی اور آیورویدک ہر بل کے شعبوں کو ایک سیکٹر پر علیحدہ تسلیم کیا جائے۔ جبکہ پاکستان طبی فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے کہا کہ تمام فیصلے طب کے متعلقہ اداروں کی مشاورت سے کئے جائیں۔