اعجاز احمد معاویہ شہید عاشق رسول اور محب صحابہ تھے: مقررین
لاہور (پ ر) اہلسنت و الجماعت لاہر کے رہنما اعجاز احمد معاویہ شہید کا یوم شہادت منایا گیا۔ دارالمعاویہ والٹن میں ہونیوالی تقریب کی صدارت ان کے والد میاں محمد انور نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہارون الرشید بھٹی، قاری محمد رفیق مجاہد نے کہا اعجاز احمد معاویہ شہید عاشق رسول اور محب صحابہؓ تھے۔ تقریب سے ملک آفتاب احمد معاویہ، مولانا مقبول فاروقی، ایم اے عثمانی، حافظ ندیم بٹ، مولانا محمد سرفراز، صاحبزادہ محمد حذیفہ معاویہ نے بھی خطاب کیا۔