مریدکے پولیس کی کارروائی‘ 22 افراد گرفتار‘ بھاری اسلحہ برآمد
فیروز والا (نامہ نگار) مریدکے پولیس سٹی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 22 ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ ایک کلاشنکوف‘ پانچ پسٹل سات رائفلیں اور سات سو گولیاں برآمد کر لی۔ حدوکے میں دو گروپ دشمنی کی بناءپر اسلحہ سے لیس ہو کر مکانوں کی چھتوں پر اسلحہ کی نمائش کر رہے تھے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ علاوہ ازیں ڈی ایس پی ملک محمد یار کی نگرانی میں ایس ایچ او مریدکے سٹی چودھری محمد شبیر گجر نے دیگر اہلکاروں کی مدد سے اطلاع ملنے پر چھاپے مار کر ویگنوں‘ بسوں اور دیگر گاڑیوں کو روک کر جگا ٹیکس لینے والے پانچ افراد اقبال اور ریاست وغیرہ کو پکڑ کر ان سے رقم اور پرچیاں اڈا فیس والی برآمد کر لی ادھر پولیس نے قمار بازی کے اڈے پر چھاپہ مار کر چھ ارکان کو گرفتار کرکے دا¶ پر لگی ہوئی رقم ہزاروں روپے برآمد کر لی۔ پولےس نے مقدمات درج کر لئے۔