سندھ اور بلوچستان میں سی این جی اسٹیشن جمعے کو دو پہر بارہ بجے سے چوبیس گھنٹے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
کراچی میں آج صبح سوئی سدرن گیس کمپنی، سی این جی اونرز ایسوسی ایشن، سی این جی ڈیلرز اور حکومتی نمائندوں کی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اقبال عظیم نے کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعے کو دوپہر بارہ سے ہفتہ کی دو پہر بارہ تک سندھ اوربلوچستان کے سی این جی اسٹیشن بند کیے جائیں گے۔ کمیٹی نے سی این جی اسٹیشن مرحلہ وار بند کرنے کی تجویز مسترد کردی ۔ فیصلے سے حکومت اور وزارت پیٹرولیم کو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ وزارت پیٹرولیم نے نوٹیفکیش جاری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں ایک دن سی این جی اسٹیشن بند رکھنے سے ایک کروڑ کیوبک فٹ گیس کی بچت ہوگی۔