معاشرے میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علما کرام کو مل کر کام کرنا ہوگا.عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علما کرام کو مل کر کام کرنا ہوگاوہ پیر کوکراچی میں علما کرام کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے،ملاقات میں وفاقی وزرا علی زیدی، اسد عمر، گورنر عمران اسماعیل، قائدِ حزب اختلاف حلیم عادل شیخ اور سندھ کی قیادت نے شرکت کی،علما کرام نے وزیرِ اعظم کو قومی و بین الاقوامی سطح پر ناموسِ رسالت، اسلامو فوبیا، ختمِ نبوت اور امتِ اسلامی کے اتحاد کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا. مزید وزیرِ اعظم کے ریاستِ مدینہ کے ویژن کی تائید کرتے ہوئے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی،اس موقع پر عمران خان کا کہناتھاکہ معاشرے میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم کی روک تھام اور سد باب کیلئے حکومت، اساتذہ اور علما کرام کو مل کر کام کرنا ہوگا۔