وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی کے پانچ بڑے منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے۔انہوں نے کراچی میں سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ کراچی میں کام کرنے کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں نے فیصلے کیے۔اسد عمر نے کہا کہ اکتوبر میں وزیراعظم گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی میں بارش میں کئی علاقے ڈوب جاتے ہیں، کراچی کے تین بڑے نالوں سے گیارہ لاکھ ٹن کچرا صاف کیا۔جدید سرکلر ریلوے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے.انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ ایک دہائی سے التوا کا شکار تھا، کئی سال سے التوا کا شکار منصوبے حقیقت بنتے نظر آرہے ہیں۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024