وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سیاحت کے لئے بہترین جگہ ہے، یہاں سیاحت کے لئے ماحول انتہائی سازگار ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ،خیبر پختونخوا سیاحت کے لئے بہترین جگہ ہے، یہاں سیاحت کے لئے ماحول انتہائی سازگار ہے۔وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت کے فروع کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے۔محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت سیاحت کو فروع دے کر صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروع کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔
خیبر پختونخوا سیاحت کے لئے بہترین اور انتہائی سازگار ماحول کا حامل ہے.عالمی یوم سیاحت منانے کا مقصد عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے،صوبائی حکومت صوبے میں سیاحت کے فروع کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے۔#WorldTourismDay #Pakistan #KhyberPakhtunkhwa pic.twitter.com/v6QXURhber
— Mahmood Khan (@IMMahmoodKhan) September 27, 2021
وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ اس بار 27 لاکھ سے زائد ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے صوبے کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جبکہ اس دفعہ سیاحت اور کھیل کے بجٹ میں 107 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں اینٹگریٹڈ ٹوارزم زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جبکہ صوبے کے سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کے لئے رابطہ سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں پہلی دفعہ ٹورازم اینڈ کلچر اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ سیاحوں کی سہولت کے لئے صوبے کے نو مختلف مقامات پر کیمپنگ پاڈز قائم کئے گئے ہیں۔وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صوبے میں ایکو ٹوارزم کے فروع پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔