مغوی کمسن بچی بازیاب نہ ہو سکی ورثا عدالت پہنچ گئے‘ ڈی پی او خانیوال طلب
میاں چنوں(نمائندہ نوائے وقت) مزدور محمد ریاض کی11 سالہ بچی کو 18 روز قبل داماد محمد عامراور ساتھی تنویرخضر اور 3 نامعلوم افراد نے اغواء کرکے لے گئے تین تھانوں کی پولیس حدود کا تعین نہ کر سکی سائل محمد خان نے کی عدالت میں پٹیشن دائر کی جس پر عدالت نے ڈی پی او خانیوال، ایس ایچ او تھانہ سٹی، ایس ایچ او تھانہ صدر، ایس ایچ او تھانہ تلمبہ سمیت ملزمان کو 30 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔