ورکرز ویلفیئر سکول ٹرانسپورٹ کی بندش کیخلاف مظاہرہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ٖ ورکرز ویلفیئر سکول کی ٹرانسپورٹ کی بندش کے خلاف ورکرز اور انکے بچوں نے لیبر کمپلیکس انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں اہلیان علاقہ ملک محمد رفیق،سید ناصر جمیل شاہ بخاری و دیگر نے شرکت کی مظاہرین نے کہا کہ لیبر کمپلیکس انڈسٹریل ملتان ورکرز کے لیے اللہ تعالٰی کی خاص نعمت ہے۔ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے۔