ایم ڈی اے کی انفورسمنٹ کا آپریشن ‘ تجاوزات کا صفایا‘ سامان قبضہ میں لے لیا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چوک کمہاراں والا کے اطراف اور پیراغائب روڈ باغ حسین چوک تک،وہاڑی چوک سے وہاڑی روڈ گریڈ اسٹیشن تک اور بی سی جی چوک سے بہاولپور روڈ قاسم پور نہر پل تک روڈ کی حدود میں قائم عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کروا کے سامان قبضہ میں لیا علاہ ازیں وہاڑی چوک پر غیر قانونی ویگن و بس سٹینڈ پر متعدد گاڑیوں کو بند کر دیا اور چالان بھی کئے گئے۔