گلفام ناصر وڑائچ کا پٹرولنگ پوسٹ چک اکّا ضلع جہلم کادورہ
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ نے پٹرولنگ پوسٹ چک اکّا ضلع جہلم کادورہ کیا,پٹرولنگ پوسٹ کی انسپیکشن کے دوران انہوں نے سرکاری ریکارڈ اور سرکاری املاک کو چیک کیا.اور کوت میں موجود اسلحہ کو چیک کیا، آئندہ مزید اچھا معیار بر قرار رکھنے کی تاکید کی، انہوں نے کہا کہ پی ایچ پی کے افسران بیٹ ایریاز میں شجر کاری مہم تیز کریں،تمام افسران و ملازمین کو پاک سر زمین کو سر سبز وشاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔