سویٹ ہوم کیڈٹ کالج میں داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے،زمرد خان
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج میں داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ انٹری ٹیسٹ 3اکتوبر کو ہونگے ۔ پاکستان کے 23شہروں میں امتحانی سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔وہ طلبا جو یتیم ہیں اور میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں وہ فوری طور پر پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج میںرجسٹریشن کرا کر اپنے خوابوں کو پورا کریں ۔پہلے مرحلے میں کامیاب تمام طلبا کو کیڈٹ کالج منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی تربیت کا آغاز شروع ہو گیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے گوجرخان اور سوہاوہ کے سنگم پر واقع پاکستان سویٹ ہوم کیڈٹ کالج کی افتتاح کی تقریب میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈی جے بٹ اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ زمرد خان کا کہنا تھا کہ پا کستان سویٹ ہوم اور صدیق پبلک سکول کے مشترکہ تعاون سے یتیم بچوں کے لیے ایک بہترین منصوبہ کا آغاز کیا ہے ۔پہلے مرحلے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے طلبا ٹیسٹ دینے سے رہ گئے تھے ان کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پاکستان کے23 بڑ ے شہروں راولپنڈی ، لاہور، کراچی،ملتان ،گوجرانوالہ ، نصیر آباد ،حیدر آباد، قلات ،سکھر ،گلگت، سکردو، پشاور، بنوں ، مردان،مظفر آباد ، میرپور، راولا کورٹ، رحیم یار خان ، سبی ، ژوب میں ٹیسٹ سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں تاکہ تمام طلبا اپنے شہروں میں قریبی سینٹرز میں جا کر ٹیسٹ دے سکیں ۔ انہوںنے کہا کہ جو طلبا میٹرک کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیںاور ان کے نمبر 60 فیصد سے زیادہ آ سکتے ہیں وہ فوری طور پر اپنے فارم 0335.1118477..0333.3006317 پر واٹس ایپ کریں یا پاکستان سویٹ ہوم کی ویب سائٹ سے آن لائن جمع کرائیں یا اپنی دستاویزات پاکستان سویٹ ہوم اسلام آباد کے پتہ پر ارسال کریں ۔