ورلڈبیچ ریسلنگ ‘سازش کے تحت سیمی فائنل سے باہر کردیا گیا: انعام بٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ورلڈ بیچ ریسلنگ میں شکست پر بیان دیتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے سازش کے تحت ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے سیمی فائنل سے باہر کردیا گیا۔انعام بٹ کا کہنا تھا کہ یوکرائن اور آذربائیجان کے کھلاڑیوں کے درمیان میچ فکس کیا گیا، آذر بائیجان کے کھلاڑی کو ٹیکنیکل پوائنٹ دے کر مجھے سیمی فائنل سے آئوٹ کردیا گیا۔ پاکستانی ریسلر نے کہا کہ جس پلیئر کو میں نے 0-3 سے ہرایا وہ اس وقت فائنل کھیل رہا ہے، جس طرح نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرایا گیا، اسی طرح مجھے باہر کیا گیا۔انعام بٹ نے کہا کہ میں نے رومانیا فیڈریشن اور عالمی تنظیم سے کہا ہے کہ اس سازش کی تحقیقات کرے، مجھے امید ہے انصاف ملے گا، اس طرح کے ہتھکنڈے مجھے پیچھے نہیں کرسکتے۔