آل پنجاب الحبیب احمد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ : ینگ سٹار کی جیت
ملتان(جنرل رپورٹر )9 واں آل پنجاب الحبیب احمد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ الحلال فٹبال کلب ڈی جی خان اور ینگ سٹار فٹبال کلب میاں چنوں کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایک مقابلے میں تین سے ینگ سٹار فٹبال کلب میاں چنوں نے جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی چوہدری زرعین ارشد تھے۔ ان کے ہمراہ چوہدری اسامہ رفیق، حاجی جان محمد، رانا محمد یونس ٗچوہدری آصف صغیر آرائیں، چوہدری عابد اور چوہدری عتیق بھی ہمراہ تھے۔