پرچم کلب نے شیخ انتظارمیموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا
خانیوال (نمائندہ خصوصی)سٹی سٹارکرکٹ کلب خانیوال کے زیراہتمام منعقدہ شیخ انتظارمیموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں پرچم کرکٹ کلب نے انجمن کرکٹ کلب کو سنسنی خیزمقابلے کے بعد شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزازحاصل کرلیا۔ا س سلسلہ میں شبیراسٹیڈیم میں اختتامی تقریب منعقدہوئی جسکے مہمان خصوصی سیاسی شخصیت رائو صنورعلی گوگی تھے۔ اس موقع پر رائو رفرحت اللہ ‘ مسعودا نوارزارشد حسین ‘عامرعباس مگسی ‘منیجر ٹورنامنٹ ملک عرفان ‘چیئرمین کاشف سہیل پراچہ سمیت عہدیداران موجودتھے۔مہمان خصوصی نے کہا کہ خانیوال میں کرکٹ کے فروغ میں سب کو مل کر اپنا کردارا دا کرناہوگا۔بعدازاں مہمان خصوصی رائو صنورعلی گوگی نے ونر اپ پرچم کرکٹ کلب اوررنراپ انجمن کرکٹ کلب میںٹرافیاں اورکیش پرائز تقسیم کیے ۔