اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں 200 ایکڑ پر مشتمل میڈیکل آلات بنانے کیلئے انڈسٹریل زون قائم کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ فیصل آباد میں میڈیکل انڈسٹریل زون کے قیام سے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کے میڈیکل آلات کی درآمدات میں کمی آئےگی ۔
انہوں نے کہا کہ ڈائلسزمشینیں، ہارٹ اسٹنٹ، ایکسرے مشینیں اور کینولاز پاکستان میں بنائےجائیں گے، وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ اگلا میڈیکل انڈسٹریل زون سیالکوٹ میں قائم کیاجائے گا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38