دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے اے ایس آئی جاں بحق
لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ کی علاقے میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے اے ایس آئی افتخار احمدجاں بحق ہو گیا۔اے ایس آئی افتخار احمد کو ان کے آبائی گاؤں شرقپور شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سربراہ لاہور پولیس محمد عمر شیخ کی ہدایت پر ایس پی سٹی تصور اقبال اور ایس ڈی پی او سمیت دیگر پولیس افسران نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔