یوسی ون کے رہائشی علاقے میں پولٹری فارم سے تعفن اٹھنے لگا‘ بیماریاں پھیلنے لگیں
لاہور ( پ ر) واٹر لینڈ کی نواحی آبادی یو سی ون کے قریب پولٹری فارم سے تعفن اٹھنے لگا، بیماریاں پھیلنے لگی ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ مکین عمر شوکت بٹ ُنعیم اقبال پاشا ، اختر کھٹانہ ‘میاں سرفراز ، قمرعباس شاہ ،مجاہد حسین سمیت دیگر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں پولٹری فارم کی موجودگی سے بیماریاں جنم لے ۔ علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ پولٹری فارم کو رہائشی آبادی سے دور منتقل کیا جائے اور محکمہ صحت علاقے میں جراثیم کش سپرے کرے تاکہ لوگ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔