پاکستان اور نیپال کے وزرائے اعظم کی تقریرو ں کا جائزہ لے رہے ہیں بھارتی سفارتکار
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارت نے وزیر اعظم عمران خان اور نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کے جنرل اسمبلی سے خطاب کو بڑے غور سے سنا ہے اور دونوں وزرائے اعظم کی تقریروں کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے شائع ہونیوالے کشمیری اخبار کشمیر ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں سفارتکاروں نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ پاکستان اور نیپال کے وزرائے اعظم کی تقریروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان اور نیپال سے بھارت کے تعلقات مسلسل کشیدہ ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے بھارت کے دفتر خارجہ میں دو پڑوسی ملکوں کی بھارت پر یلغار کاتجزیہ کیا جا رہا ہے اور اس کے مضمرات پر بھی غور ہو رہا ہے۔