دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے تجویز
مکرمی: حال ہی میںوزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود کی جانب سے ڈیری فارمنگ کے لیے ٹیکسوں میں چھوٹ اور ریلیف دینے کی بات کی گئی ہے جسے سراہتے ہوئے میں آپ کی توجہ اس وقت ملک میں دودھ کی پیداوار کے حوالے پے درپیش اہم مسئلے کی طرف دلوانا چاہتاہوں ، یہ ایک حقیقت ہے کہ اس وقت ملک میں کھپت کے لحاظ سے دودھ کی پیداوار کم اور طلب زیادہ ہے، ملاوٹ زدہ دودھ کا مسئلہ بھی الگ سے درپیش ہے، شہریوں کو خالص دودھ یا تو ملتا نہیںاور اگرمل بھی جائے تو اس قیمت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوجاتاہے جس سے صحت کے سنگین مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں۔میں یہ تجویز پہنچانا چاہتاہوں کہ ملک میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کو سہولیات دی جائیں ،ڈیری فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس کے نظام کو بہتر بنا یا جائے۔ کسانوں کو ڈیری فارمنگ کے لیے آسان شرائط پر قرضے اور دودھ کی خریداری کانظام بھی شفاف بنایا جائے تاکہ کسانوں کو ان کی محنت کاصلہ پورا ملنے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو خالص دودھ بھی کم قیمتوں پر دستیاب ہوسکے۔)محمد حماد شکیل(