نائب تحصیلدار ٹبہ سلطان پور کی گاڑی کو حادثہ سرزنش پر رکشہ ڈرائیور سے مار کھا بیٹھے
میلسی (خبر نگار) نائب تحصیلدار ٹبہ سلطان پور کی گاڑی کو حادثہ‘ سرزنش پر رکشہ ڈرائیور نے مشتعل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا‘ تفصیل کیمطابق ریونیو آفیسر ٹبہ سلطانپور ملک عبد الحمید گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر میلسی کے دفتر میں میٹنگ میں شرکت کیلئے جا رہے تھے ریلوے سٹیشن کے قریب کار کو حادثہ رکشہ ڈرائیور مشتاق احمد ارائیں نائب تحصیلدار ملک عبد الحمید کی سرزنش پر مشتعل ہو گیا اور اپنی دو ساتھی خواتین کے ہمراہ نائب تحصیلدار پر حملہ آور ہو گیا اور تینوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا شہریوں نے ریونیو افسر کی رکشہ ڈرائیور سے جاں بخشی کروائی پولیس تھانہ سٹی میلسی نے مقدمہ درج کر لیا ۔