وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر عائد الزامات کو مذاق قرار دے دیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد اپنے رد عمل میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسحاق ڈار پر لگنے والے الزامات مذاق ہیں. ان پرالزام کا کوئی قانونی جواز اور بنیاد ہونی چاہیے۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 70 سال کی تاریخ میں کبھی جے آئی ٹی نہیں بنائی۔ یادرہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس پر فرد جرم عائد کردی ہے تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38