کراچی کے علاقے نیوکراچی میں نالہ اسٹاپ سات نمبر کے قریب گارمنٹ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آٹھ فائرٹینڈرز اور دو اسنارکل آگ پر قابو پایا۔گزشتہ رات نیوکراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے نالہ اسٹاپ کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ فوری طور پرفائربریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔ آ گ پر قابو پانے کیلئے واٹربورڈ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر نیپا اورسخی حسن ہائیڈرنٹس پر کھڑے ٹینکرز ہٹادیئے گئے اور جائے وقوعہ پر پندرہ ہزار گیلن پانی روانہ کیا گیا۔شاہدین کے مطابق آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی تھی۔آگ بجھانے کے لئے تین جگہوں سے پانی فیکٹری میں پھینکا گیا، آٹھ فائرٹینڈر اور دو اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024