علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ٹیچرز ٹریننگ پروگراموں میں داخلے کیلئے امیدواروں کی غیر معمولی دلچسپی
اسلام آباد (نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن بی ایڈ اور ایم ایڈپروگرامزمیں داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کی غیر معمولی دلچسپی ¾ داخلوں کی تاریخ( 28ستمبر) قریب آنے کی وجہ سے ان پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔پراسپکٹس سیل پوائنٹس پر داخلہ فارم خریدنے اور بینکوں میں جمع کرنے کی لائنیں لگ گئی ہیں۔داخلے کے لئے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی جانب سے ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی۔ وائس چانسلر نے ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ طلبہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کو یقینی بنائیں