نیشنل فرانزک پراجیکٹ کے سائنس دان و ملازمین 3ماہ سے تنخواہوں سے محروم
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وزارت داخلہ کے پراجیکٹ این ایف ایس اے کے 65فرانزک سائنسدانوں و ملازمین کو گزشتہ 3مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملی۔65سے زائد ملازمین نے دونوں عیدیں بھی تنخواہوں کے بغیر گزاریں۔ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہایتمشکل حالات میں گزارہ کر رہے ہیں۔نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کے کنٹریکٹ ملازمین کو کئی سالوں سے نوکری کرنے کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا۔2014ءمیں بھی ایک سال کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کی گئی تھی۔ ملازمین نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وزارت داخلہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیں اور تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔