نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے: رانا سجاد
ملتان (سپیشل رپورٹر) یونین کونسل نمبر 54 کے چیئرمین و مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی رانا سجاد نے اپنے ایک بیان میں کہا نوازشریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے آئین اور قانون کو بھی شریف خاندان کے قانونی اور بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہو گا‘ انہوں نے کہا میاں نوازشریف کا دامن صاف ہے ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ عوام نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔