معاشرتی رویے ماحولیاتی آلودگی کے مجرم ہیں : مظہر سیال
خانیوال(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر خانیوال مظفر خان سیال نے معاشرتی رویوں کو ماحولیاتی آلودگی کا مجرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ نسلوں کی بقا ء کیلئے شجر کاری مہم وسیع پیمانے پر چلانے کی سخت ضرورت ہے،ہر شہری ایک پودا لگا کر ملک کو بہتر اور خوشگوار ماحول فراہم کرے۔وہ گزشتہ روز ’’دی این جی او ورلڈ فائونڈیشن ‘‘ کے زیر اہتمام سیمینار ’’ماحول دوست آگاہی مہم برائے شجرکاری 2017‘‘کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر خانیوال ظہیر عباس شیرازی،اے ڈی سی جی منظور احمد چانڈیہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خانیوال اشفاق گجر،چیئرمین میونسپل کمیٹی مسعود مجید خان ڈاہا،دی این جی او ورلڈ فائونڈیشن کے منیجر آپریشنز محمد ارشد بھٹی سمیت زیسٹ اسکول کے بچے اور ردا کالج فار گرلز کی طالبات ،سول سوسائٹی کے نمائندے اور دیگر معروف شخصیات بھی شریک تھیں ۔