میاں برادران کی محنت سے ملک ترقی کر رہا ہے : سعید احمد منیس
جلہ جیم (نامہ نگار) ایم این اے سعید احمد خان منیس نے رانا جمال الدین ، رانا محمد آصف ایڈووکیٹ کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی شب و روز کی محنت سے آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ ملک سے دہشت گردی ، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور کسانوں کیلئے کھادوں اور ٹیوب ویل کے فکس ریٹ مقرر کر کے ریلیف دیا اور تعمیر و ترقی کا جال بچھا دیا اپنے دور اقتدار میں عوامی مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ۔ انشاء اللہ 2018ء کے الیکشن میں عوام ایک مرتبہ پھر خدمت کا موقع دے گی ۔ اس موقع پر رانا جمال الدین اور رانا محمدآصف ایڈووکیٹ نے کہا کہ جلہ جیم میں ڈاکٹر محمد فاضل کیس کا فوری حل کیا جائے اور جلہ جیم روڈ کی فوری مرمت بھی کی جائے ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں معززین موجود تھے۔